اوپن یونیورسٹی، ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں کے داخلوں کا آخری موقع

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق سمسٹر بہار 2022ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز آخری بار پیش کردئیے ہیں۔اِن پروگراموں میں معاشیات، ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹڈی، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، پبلک نیوٹریشن، ایڈمنٹریٹیوسائنسز، سوشیالوجی، فارسٹری ایکسٹینشن اور سسٹینبل انوائرمنٹل ڈیزائن، اردو، ایم کام، عربیک، تاریخ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، اسلامک سٹڈیز)جنرل(اور اسلامک سٹڈیز تین اشپیشلائزیشن) قرآن اینڈتفسیر،

اسلامک لاء اینڈ جوریسپروڈنس، حدیث اور سیرت(شامل ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق ایچ ای سی پالیسی کے تحت ماسٹرز پروگرامز آئندہ سمسٹر سے بند کردئیے جائیں گے یعنی یونیورسٹی آئندہ سمسٹر میں یہ پروگرامز آفر نہیں کرے گی۔اِن پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 18۔اپریل مقرر کی گئی ہے۔ ایم اے/ایم ایس سی اور دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے دیگر پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close