دو مسلح ڈاکو شہری کو یرغمال بنا کر 50 ہزار روپے نقدی 15 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے اُڑے

خانیوال(آئی این پی) دو مسلح ڈاکوؤں نے ایڈووکیٹ اور اسکی فیملی سے پچاس ہزار روپے نقدی 15لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ۔تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی سمننان چوہدری اپنی والدہ اور عزیزوں کے ہمراہ شادی پر جارہے تھے

کہ رابٹس ھال کے قریب ایک ھنڈا 125بلا نمبری پر سوار دو مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر انکی کار رکوا کر خواتین سے 13تولہ سونے کے زیورات مالیتی 15لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ھوگئے اطلاع پر پولیس مصروف کارروائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close