عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کا الزام، بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

کوئٹہ(آئی این پی)وزیرعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،آئینی درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے دائرکی، سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بطور پاکستانی شہری وزیراعظم کے خلاف آئینی درخواست جمع کروادی ہے،

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، آرٹیکل 9میں قانون کے مدنظر ہرشہری کا تحفظ لازمی ہے،سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صاف الفاظ میں آصف علی زرداری کو مارنے کی دھمکی دی، وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close