گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

غذر(آ ئی این پی) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری،غذرکے بالائی علاقوں میں شدیدبرف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیابرف باری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا شدید برف باری سے لوگ گھر وں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں غذ ر کے بالائی علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف ہے تو وہاں سردی کی شدت نے بھی لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے

کے بالائی علاقوں ٹیرو،بارسٹ د رکوت،مترم دان اور دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں برف باری کا سلسلہ منگل کی رات سے جاری ہے اور دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈشندور میں دو فٹ سے زائد برف پٹرنے کی وجہ سے گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے غذر کے بالائی علاقوں میں برف باری سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عوام کو ایندھن کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے دوسری طرف سر دی میں اضافہ کے ساتھ ہی غذر میں گیس ڈیلروں اور ہنزم سوختنی کا کاروبار کرنے والے افراد نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ایک ماہ قبل ہنزم سوختنی چھ سو روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی تھی مگر اب بارہ سو روپے فی من کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس ڈیلروں کی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

بالائی علاقوں میں گیارہ کلو کا سلینڈر تین ہزارجبکہ فی کلو گیس تین سو پچاس میں فروخت کیا جارہا ہے ان علاقوں میں پرائس کنڑول کمیٹی کا گیس ڈیلروں پر کنڑول نہ ہونے کے باعث یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں اور مرضی کے ریٹ لگاکر گیس فروخت کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی لگام دینے والا نہیں ہے جبکہ ہنزم سوختنی کے ریٹ مقر ر نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ بھی اپنی مرضی کے مالک ہیں پرائس کنڑول کمیٹی نے تاحال ہنزم سوختنی کے ریٹ مقرر نہیں کئے ہیں۔شدید برف باری کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close