پولیس کا مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد پولیس کا مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق صدر تھانہ کی حدود شمبے شاہ لنک روڈ کے قریب ڈکیت واردات کے ارادے سے گھات لگائے بیٹھے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی

پولیس کی جوابی فائرنگ سے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 ڈاکو صدام کھوسو اور اکرام الدین کھوسو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ ان کے دیگر 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کی گئی ہے جبکہ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close