کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، تاجروں کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا

کراچی(آئی این پی) چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر نے شہر قائد میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا۔، چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد عتیق میر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خورسرگرم ہوچکے ہیں، حکومتی ادارے تحفظ فراہم کریں۔آل کراچی تاجراتحاد نے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو آئندہ ہفتے وزیر اعلی ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرمنلز،بھتہ خوروں سے نمٹنے پرحکومت اعلیٰ سطح اجلاس بلائے اور کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔.واضح رہے کہ کراچی میں یکم جنوری سے اب تک لوٹ مار کی11ہزار وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال 15 معصوم شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا اور 80سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ہر عمر طبقہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو متاثر کیا، پولیس اہلکار، صحافی، بچے بوڑھے نوجوان اور خواتین بھی لٹیروں کا نشانہ بنیں۔۔۔۔

close