وزیراعظم کی چیخیں نکلنے کا وقت آگیا ہے، بلاول بھٹو نے دمادم مست قلندر کا نعرہ بلند کر دیا

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے صوبائی و ڈویزنل رہنماوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکالنے والے وزیراعظم کی چیخیں نکلنے کا وقت آگیا ہے پیپلزپارٹی 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جب میدان میں اترے گی تو دمادم مست قلندر ہوگا،اب چلہ چلے گا نہ کوئی دم چلے گا اب بلاول کا تیر چلے گا عمران خان کو گھر بھیجے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔ ہفتے کو ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ مہنگائی بیروزگاری گیس کی بندش بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو وزیراطلاعات و محنت سندھ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی کراچی کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کراچی آصف خان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر شاہدہ رحمانی ضلعی صدر مسرور سلمان عبداللہ مراد خلیل ہوت لیاقت آسکانی اقبال ساند جاوید شیخ سردار خان مرزا مقبول اسلم سموں راشد خاضخیلی مشتاق مٹو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے تمام شعبہ جات کے ورکرز خواتین اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مک گیا گیا تیرا شو نیازی گونیازی گو نیازی اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہاکہ سندھ کے ہرضلع میں بلاول بھٹو زرداری اور مارچ کے شرکاء کا استقبال ہوگا ملک کو بچانے کے لئے بلاول کی جدوجھد کو سلام پیش کرتاہوں بلاول بھٹو نے شہید رانی کی جدوجھد کو آگے بڑھایا ہے غریب پیٹ پالنے کے لئے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں بلاول نے کسی اشارے کے بغیر عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لئے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا،27

فروری کو بلاول کی جیت عوام کی فتح ہوگی۔عمران نیازی عوام کے سامنے ناکامی تسلیم کرکے ہماری جان چھوڑدے پیپلزپارٹی جب میدان میں اترے گی تو حکومت کی برطرفی تک میدان میں رہے گی 27 فروری کو پیپلزپارٹی اپنی تاریخ دہرائی گی مہنگائی سے ہرطبقہ چیخ پڑا ہے اب عمران خان کی چیخیں نکلنے کا وقت ہے عمران خان کو نکال کر دم لیں گے عوام کہتی ہے ستائیس فروری کا انتظار نہ کریں آج ہی حکومت کے خلاف نکل پڑیں۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ27 فروری کو کراچی سے لاکھوں لوگ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کریں گے انہوں نے کہاکہ عمران نیازی جب برسراقتدار آیا تو پیٹرول کی قیمت 87 روپے تھی آج 160 روپے ہوگئی پیٹرول کے نرخ میں اضافے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی دینے والے کراچی کے دعوے داروں کی آج آواز بند ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے ایم ڈی سوئی گیس کا سندھ کی گیس دوسرے صوبوں کو دینے کا اعتراف فردجرم ہے سندھ کے وسائل پر ڈاکہ مارا جارہاہے سات ماہ میں پیٹرول پر ٹیکس لگا کر 287 ارب روپے عوام سے بٹورے گئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا ہے ہرماہ چار روپے پیٹرول پر بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بلاول بھٹو زرداری پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے آواز بلند کی بلاول کی قیادت میں اس حکومت سے چھٹکارا پائیں گے عمران کو بتادیں کہ نہ چلا چلے گا نہ پیرنی اور تعویز چلے گا اب صرف بلاول کا تیر چلیگا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعد سے پیپلزپارٹی احتجاج پر ہے۔

بارہ سودنوں میں موجودہ حکومت نے بارہ سو عذاب نازل کرکے غریب کو کچل دیا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی سمیت سب مہنگا ہوگیا اسٹیبلشیمنٹ نے نیازی کو اقتدار پر بٹھا کر غریب مکاو پالیسی پر عمل کیا بلاول بھٹو نے کراچی سے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا اسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا اور حکومت کا خاتمہ ہوگا نئے انتخابات میں بلاول بھٹو وزیراعظم منتخب ہونگے۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہاکہ جس دن سے عمران نیازء وزیراعظم بنا ہے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیز مہنگی ہوگئی حکومت غربت کی بجائے غریب ختم کرنے پر تل گئی ہے۔

ایک بدتمیز وزیر کو پہلے انعام کے بعد شاہ محمود سمیت تمام وزیر بدتمیزی پر اتر آئے ہیں 27 فروری کو کراچی سے لاکھوں لوگ بلاول بھٹو کی قیادت میں نکلیں گے 27 فروری کا مارچ حکومت کی برطرفی تک جاری رہے گا۔ پیپلزپارٹی ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غریب زندہ درگور ہونے پر مجبور ہوگئے بلاول کی قیادت میں اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے بلاول ستائیس فروری کو لشکر کے ساتھ نکلیں گے مگر حکومت کے پسینے پہلے چھوٹ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ضلع ساوتھ کے صدر خلیل ہوت نے کہاکہ نااہل وزیراعظم سے چھٹکارا اس لیے ضروری ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ایماء پر چلایا جارہاہے ملک میں مہنگائی کا طوفان روکنے کی بجائے حکمران مہنگائی کوبڑھاوا دینے میں مصروف ہیں۔ مشتاق مٹق نے کہاکہ دووقت کی روٹی اور اس ملک کوبچانے کے لئے بلاول بھٹو عوام کی آخری امید ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں