لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پابندی کے باوجود راو لپنڈی میں پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کے واقعات کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعلی عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کرنے چاہئیں تھے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں