پشاور( آن لائن) تھانہ آغا میر جانی شاہ (یکہ توت) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،جو گاڑی کے زریعے اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا، کاروائی کے دوران گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول ، تین عدد ایم فور رائفل ، چھ ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم عمر گل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کاروائی کے دوران گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول ،تین عدد ایم فور رائفل اور چھ ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد لئے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر اس سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں