پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر حکمت عملی طے کی جائے گی

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج (پیر کو )طلب کرلیا۔پی ٹی آئی سی ای سی کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت ہوگی ۔وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر مشاورت ہوگی۔سی ای سی اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوگی۔پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close