اسلام آباد پولیس کا خدمت مرکز چوبیس گھنٹے، پورا ہفتہ کھلا رہے گا، ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت سب کچھ ملے گا، خواتین کے لیے الگ فلور

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کااپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور جدید پولیس خدمت مرکز F-6/1میں باقاعدہ کام کا آغاز،جس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے،مرکز چوبیس گھنٹے اور پورا ہفتہ کھلا ہو گا،یہ مرکز سٹیٹ آف دی آرٹ ہے،آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول،لرنرپرمٹ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ کنورژن،لرنر پرمٹ رینیول و ڈوپلی کیٹ،ڈرائیونگ لائسنس ویریفکیشن پولیس خدمت مرکزمیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے پولیس گمشدگی رپورٹ،کرائم رپورٹ،کریکٹر سر ٹیفکیٹ سمیت دیگر مختلف سہولیات میسر ہوں گی،

مرکز میں آنیوالی خواتین کیلئے الگ مکمل فلور مختص کیا گیا ہے،یہ سہولیات گاڑی میں بیٹھے(ڈرائیوتھرو)کے ذریعے بھی میسر ہوں گی جوکہ پاکستان کی پہلی ڈرائیو تھرو سہولت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی خصوصی دلچسپی اور شب وروز کاوشوں سے اسلام آباد کے شہریوں کو تمام تر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مرکز میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،جو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے،پولیس خدمت مرکز ایشا کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور جدید مرکز ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہے، جس کے تحت شہریوں کیلئے 24گھنٹے اور پورا ہفتہ کھلا رہیگا،پولیس خدمت مرکز میں پولیس سروسز میں پولیس سروسز اور ٹریفک سروسز کی سہولیات میسر ہیں۔پولیس سروسزمیں پولیس ویریفکیشن،کریکٹر سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی ویریفکیشن، ملازمت کیلئے ویریفکیشن، ایمپلائز رجسٹریشن، فارنر رجسٹریشن، گمشدگی رپورٹ،ایف آئی آر کاپی،کرائم رپورٹ،کرایہ نامہ رجسٹریشن،فارن پولیس سرٹیفکیٹ،،

وائلنس اگینسٹ ویمن رپورٹ، چائلڈ ابیوزڈ رپورٹ، اور ٹریفک سروسز میں ڈرائیونگ لائسنس کااجرا، ڈرائیونگ کنورژن،لرنر پرمٹ،لرنر پرمٹ رینیول،ڈرائیونگ لائسنس ویریفکیشن،،موٹر کار لائسنس،PSVلائسنس، HTVلائسنس،LTVلائسنس، ٹریکٹر (ایگریکلچر)، ٹریکٹر(کمرشل)،رینیول آف ڈرائیونگ پرمٹ،دیگر صوبہ جات کے ڈرائیونگ لائسنس کی رینیول،وپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ شامل ہیں۔اس کے ساتھ پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کیلئے گاڑی میں بیٹھے(ڈرائیو تھرو)ڈرائیونگ لائسنس کے تجدید کی سہولت بھی ہو گی، پولیس خدمت مرکز میں آنیوالی خواتین کیلئے ایک مکمل فلور مختص کیا گیا ہے جس میں ان کو علیحدہ سے سروسز مہیا کی جائینگی،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز شہریوں کیلئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے تحفہ ہے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا کئے بغیر پولیس کے متعلق تمام تر سہولیا ت میسر ہو سکیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔۔۔۔۔

close