اوپن یونیورسٹی، میٹرک کا داخلہ مفت قبائلی اضلاع، بلوچستان اور گلگت بلتستان کیلئے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قبائلی علاقہ جات، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے عوام کو میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ فراہم کرر ہی ہے، سمسٹربہار2022ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے 22 فروری تک جار ی ہیں، اِن تینوں علاقوں کے لوگوں کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ یونیورسٹی کی اس سہولت سے استفادہ کریں۔

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القوم نے اِس امید کا ظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی اِس مفت تعلیمی منصوبے سے اِن تینوں علاقوں کے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہونگے۔ اِن علاقوں کے لوگوں کے لئے یہ کسی قومی جامعہ کا ایک بڑا اقدام ہے، اِس سہولت سے22۔فروری تک استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی دفاتر کو یونیورسٹی کے اِس پیغا م کو اِن علاقوں کے کونے کونے تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کرسکیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی ایسے غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو جو داخلہ فیس ادا کرسکنے سے قاصر ہوتے ہیں کو داخلہ فیس میں رعایت کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔داخلے کے خواہشمند غریب افراد کو فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے تمام ریجنل دفاتر میں اسسمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں جو غریب افراد کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو چیک اور تصدیق کرانے کے بعد فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے سفارشات مرتب کریں گی اور ان سفارشات کی روشنی میں دستیاب فنڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close