وکلاء کی بڑی تعداد کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ حافظ آباد کے ضلعی صدرمحمد آصف چٹھہ کی قیادت میں وکلاء ملک علی حسین ،رانا ایم راشد،فیض الحسن گوندل،سہیل عباس چٹھہ،اعظم اقبال گجر،محمد آصف سجاد، ممتاز حسین،محمد جہانزیب، علی عباس شیخ،محمد عثمان منشائ،عامر سہیل گوندل،شعیب اکرم وڑائچ،حافظ احسان اللہ ،علی ریاض،شعیب سلطان،اسد عباس ،ندیم قیصر سندھو،مشیر احمد ،نعیم چوہان،طاہر بھٹہ ،لالہ فدا حسین،محمد زبیر ایڈووکیٹس نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی،

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ لائیرونگ پنجاب کے صدر چوہدری آصف چیمہ ایڈووکیٹ، جاوید اقبال گورائیہ نائب صدر پنجاب ،اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ صدر لائیر زونگ لاہور بھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کامل علی آغا جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کادورپنجاب کا سنہری دور تھا ان کے دور کے منصوبے 1122،وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال، میئوہسپتال سرجیکل ٹاور ،میٹرک تک مفت تعلیم و درسی کتب کی فراہمی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیںاگرچہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال،میئوہسپتال سرجیکل ٹاور منصوبہ شہباز دورکی انتقامی کارروائی کی بناء پر تعطل کا شکار رہا لیکن پرویز الہٰی نے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے فوراًبعد ان منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پنچایا ،میئوہسپتال سرجیکل ٹاور منصوبہ میں800بیڈز مختص تھے ہیلی پیڈسروس اور ہیلی کاپٹر تک مفت فراہم ہوچکا تھا لیکن آخری منزل مکمل نہ ہونے سے ہیلی پیڈ سروس تعطل کا شکار ہے ،محکمہ پراسیکیوٹر جنرل کے قیام سے ہزاروں بے روزگار وکلاء کو روزگار میسر آیا اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں سہولتیں ملیں۔اسی طرح پنجاب بھرمیں ضلعی سطح پر کارڈیک سنٹر ز کا قیام اور ڈویژنل سطح پروزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال سمیت ملتان، فیصل آباد،بہاولپور ، راولپنڈی،رحیم یار خان میں دل کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں کی تعمیر سے لاکھوں دل کے مریض سہولیات حاصل کرر ہے ہیںانہوںنے کہا کہ ہماری قیادت ہمارے لیے باعث فخر ہے جنہوںنے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کیلئے کام کیا۔

ہم سب ملکر کام کریں اور عوام میں شعور بیدار کریں تاکہ عوام انتخابات میں مخلص اور بے لوث قیادت کو آگے لائیں ہماری قیادت اور پارٹی اقتدار میں آنے کے بعدعام آدمی کیلئے پہلے سے بہتر انداز میں بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ کام کرے گی۔انہوںنے وکلاء صاحبان کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرہ کا ایک اہم حصہ ہیں وہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کے لیے بھی خدمات سرانجام دیں اور غریب اور مستحق افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی مفت خدمات پیش کریںتاکہ انہیں بھی فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیںان کی ہمارے ساتھ ملکر سیاست میں شمولیت سے پارٹی مضبوط مستحکم اورفعال ہوگی ۔انہوںنے مزید کہا کہ وکلاء صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں