پیسکو کے ذمے 51 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا، پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے آخری وارننگ جاری کر دی

پشاور(آ ئی این پی)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو آخری وارننگ دے دی ہے۔ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس جلد از جلد جمع کرنے کا آخری الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز ETO-06 کی طرف سے پیسکو کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کروڑوں روپے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے۔

محکمہ ایکسائز نے آخری وارنگ جاری کردی ہے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں پیسکو دفاتر سر بمہر کر دئے جائینگے۔ مراسلہ کے مطابق پیسکو کے ذمے 51 کروڑ پچاس لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس بقایا ہے۔ پیسکو شامی روڈ آفس پر 50 کروڑ 64 لاکھ پراپرٹی ٹیکس جبکہ پیسکو کے چارسدہ روڈ آفس پر 50 لاکھ 36 ہزار پراپرٹی ٹیکس اور جی ٹی روڈ آفس 34 لاکھ 99 ہزار سے زائد کے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہے۔مراسلے میں پیسکو کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کے لئے 15دن کا ڈیڈ لائن دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پیسکو پراپرٹی ٹیکس بقایاجات جلد ازجلد جمع کرے بصورت دیگر مذکورہ پیسکو دفاتر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائیگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں