گلگت‘ محکمہ برقیات کی آنکھ مچولی جاری، 24 گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جارہی ہے، شہری اذیت میں مبتلا

گلگت (آئی این پی) سینما بازاراور گھڑی بازار گلگت میں گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ برقیات کی آنکھ مچولی جاری۔ پورے دن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی دی جارہی ہے،بلکہ اکثر اوقات ایک گھنٹہ بجلی دینا بھی گنوارہ نہیں کرتے ہیں۔ حالانکہ آس پاس کے تمام ایریے میں ہر دوگھنٹے بعد شیڈول کے مطابق بجلی دی جاتی ہے۔ جبکہ بازار ایریا کمرشل ہونے کے باوجود جہاں دن کو مختلف دفاتر، بنک، الیکٹرانکس کی دکانیں، میڈیکل سٹورز، فوٹو اسٹیٹ اور ہوٹل وغیرہ میں بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث کاروباری نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

جس کی وجہ سے تمام کاروباری حضرات ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینما بازار اور گھڑی بازار گلگت جو کہ گلگت سٹی کے مصروف ترین بازار ہیں جہاں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے لوگ آکر دن کو بجلی کی موجودگی میں اپنا دفتری اور کاروباری اُمور انجام دیتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ برقیات نے بازار ایریے کے ساتھ ایک انوکھانظام شروع کیا ہے، کمرشل ایریا کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کرنے کے بجائے پورے دن میں صرف ایک گھٹنہ بجلی دی جاتی ہے باقی 11 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری حضرات خصوصاً بجلی سے وابستہ کاروباری افراد انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلاہیں۔

لہٰذا محکمہ برقیا ت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ فوری طور پر اس اہم مسلے کی طرف توجہ دیکر بازار ایریا کو بجلی کی منصفانہ فراہمی کو ایک ہفتے کے اندر اندر یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر قانونی لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں مورخہ 15 فروری 2022؁ء کو سینما بازار اور گھڑی بازار گلگت کے تمام کاروباری حضرات اتحاد چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close