ملاوٹی دودھ مافیا کیخلاف آپریشن مسلسل جاری، دودھ بردار گاڑیوں سے 269,930 لیٹر دودھ کی چیکنگ، 74 ہزار 920 لیٹر ناقص دودھ موقع تلف

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ قدرتی فیٹ یا ایل آر کی کمی والا دودھ قدرتی غذائیت سے محروم ہوتا ہے،قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاؤڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے،دودھ کے معیار میں کمی یا ملاوٹ کرنیوالے صحت دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے داخل ہونے والی دودھ بردار گاڑیوں سے2لاکھ69ہزار269لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔ اڈا پلاٹ37،بابوصابو41،گجومتہ 40، راوی پل28،سگیاں پل30،ملتان روڈ اور مختلف ناکوں پر35 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران74ہزار920لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ جدید لیکٹواسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم پائی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں دودھ سپلائی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔گھر میں سپلائی ہونے والے دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کیلئے 200ملی لیٹرکا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر لائیں۔عوام سے گزارش کی کہ خوراک سے متعلق شکایات فیس بک، موبائل اپلیکیشن یا ٹال فری نمبر 080080500 پر اندراج کروائیں۔۔۔۔۔

close