بزرگ شہری سےصحت کارڈ بنانے کا جھانسہ دیکر 50ہزار روپے ہتھیا لئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)تھانہ کینٹ کی حدود قلعہ روڈ پر نوسرباز نے بزرگ شہری کو صحت کارڈبنانے کا جھانسہ دیکر 50ہزار روپے ہتھیا لئے، پولیس نے متاثرہ بزرگ شہری کے بیٹے کی رپورٹ پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں ظاہر خان ولد محمد رفیق سپل سکنہ گلی کارخانے والی محمد ٹاؤن نے رپورٹ درج کرائی ہے

کہ گزشتہ روز میرا والد پیدل جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے اسے اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پر بٹھایا اور صحت کارڈ بنوانے کا جھانسہ دیکر اپنے ہمراہ بٹھایا اور اسے صحت کارڈ بنوانے کے بہانے50ہزار روپے ہتھیا کر رفو چکر ہوگیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے متاثرہ بزرگ شہری کے بیٹے کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close