مری میں سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا، کون لوگ ہیں؟ کتنا مال مسروقہ برآمد ہوا؟

مری(آئی این پی) مری ایس پی صدر طارق محبوب نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اورٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کا مزید چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور ٹائر چوری کرنے والا 04 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین اورراشد علی شامل ہیں،

ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے کی نقدی،4 بڑی بیٹریاں، اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد ہوئے ہیں، جب کہ ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان مختلف مقامات پر پارک گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے۔ایس پی صدر طارق محبوب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close