اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن جاری، آئی جی نےاہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) انسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن جاری ہے، ایسے شر پسند عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جمعرات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری کے دوران بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور قبضہ مافیا کے سرغناوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے،

اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، یہ باتیں انہوں نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے مسائل وشکایات سنتے ہوئے کہیں، شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون مناسب احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دئیے گئے ٹائم فریم میں رپورٹ ان کے آفس بھجوائی جائے، کسی بھی صورت ان مارک شدہ درخواستوں پر عمل درآمد میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مالے کے تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے مدد مل رہی ہے، اس موقع پر انہوں نے تمام زونل افسران کو بھی ہدایت کی وہ کھلی کچہری سے مارک ہونے والی درخواستوں پر دئیے گئے

وقت پر حل کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گی، آئی جی اسلام آباد تمام زونل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کے مسائل کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ کریں، مقدمات میں ملوث نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے شہریوں کا لوٹا گیا مال برآمد کیا جائے۔۔۔۔۔

close