پی آئی اے پنشنرز کے لیے خوشخبری، پنشن میں کتنے فیصد اضافے کے احکامات جاری کردیئے گئے؟

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے پینشنرز کے لیے طویل عرصے بعد خوشخبری، قومی ایئرلائن انتظامیہ نے پینشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کے احکامات جاری کر دیے۔ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ 10 فیصد اضافے کی ادائیگی دسمبر 2021 میں جاری تنخواہ کے مطابق کی جائے گی۔پینشن میں اضافے کی منظوری پی آئی اے کے 62 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔اس سے قبل 14 دسمبر 2021 کو پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوا۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں، ایسے ملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close