خانیوال (آئی این پی)قائداعظم محمد علی جناح کی سیکورٹی انچارج غلام جعفر سالار 105 برس کی عمر میں خانیوال میں وفات پا گئے ، جن کی نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔تفصیلات کے مطابق خانیوال قائد اعظم محمد علی جناح کے سیکیورٹی انچارج میاں غلام جعفر سالار طویل علالت کے بعد 105 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں،
جو خانیوال کے علاقہ کھوکھرا آباد میں رہائش پذیر تھے مرحوم بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں 1917 میں پیدا ہوئے تھے مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں مرحوم غلام جعفر سالار کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ چوک جسونت نگر میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں