راولپنڈی میں سپلائی کیا جانے والا لاغراور مردہ جانوروں کا 25 من حرام گوشت کس شہر سے برآمد ؟

خانیوال (آئی این پی)محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈاکٹر تحسین اور پولیس تھانہ کہنہ کی بڑی کارروئی،خانیوال سے راولپنڈی میں لاغر اور مردہ گوشت سپلائی کیا جانے والا 25 من گوشت برآمد،خانیوال محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تحسین اور پولیس تھانہ کہنہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر خانیوال تین کسی کیقریب بڑی کاروائی کرتے ہو خانیوال سے راولپنڈی میں مردہ اور لاغر گوشت کی پرائیویٹ کار میں سپلائی کو پکڑلیا۔

مردہ اور لاغر بھینسوں کا پچیس من گوشت برآمد کرلیا اور ملزم کوموقع پر گرفتار کرلیاگوشت راولپنڈی کے بڑے ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا، گوشت موٹروے کے راستے راولپنڈی اسلام آباد میں لے جایا جارہا تھاملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش لیکن تھانہ کہنہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ملزم کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ درازسے مردہ گوشت بڑے شہروں میں سپلائی کرتا ہیڈپٹی لائیو سٹاک نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرادیا عرصہ دراز سے خانیوال کے مختلف علاقوں سے مردہ بیمار جانوروں کا حرام گوشت بڑے بڑے شہروں میں سپلائی کیا کرتا تھا۔۔۔۔۔

close