قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس نے سمسٹربہار سال2022 کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول کااعلان کردیا

غذر(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس نے سمسٹر بہارسال 2022 کے لیے مختلف پروگرامزمیں داخلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بدھ کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اخترکے مطابق مختلف ڈگری پروگرامز جن میں ایم ایس سی زولوجی دوسالہ،ایم اے ایجوکیشن دوسالہ،بی ایڈ 1.5،بی ایڈ 2.5،بی ایس زولوجی چارسالہ،بی ایڈ آنرزایلیمنٹری چار سالہ،بی بی اے چار سالہ پروگرامز میں 28فروری2022 تک داخلے جاری رہینگے۔

لہذا داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 1000روپے بنک چالان اور مکمل کوائف کے ساتھ غذر کیمپس کی ویب سائٹ میں آن لائن داخلے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔داخلے کے حوالے سے مزید معلوما ت کے لیے KIUغذر کیمپس ہاتون داس گاہکوچ ایڈمیشن آفس یا پھر KIU غذر کیمپس کے ویب سائٹghizer.kiu.edu.pk پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close