معروف شاعر اچانک دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کرگئے

چکوال(آئی این پی) معروف شاعر راجہ شیر علی عاطف اچانک دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بلڈ پریشر تیز ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کی عمر 48سال تھی اور انکا شمار چکوال کے اچھے شاعروں میں ہوتا تھا۔ مرحوم معروف ٹرانسپورٹر راجہ شجاع کے فرزند تھے۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اپنے والد کے پہلو میں ہفتے کو بعد دوپہر سپرد خاک کردیاگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close