چلاس بابوسر میں ونٹر فیسٹول کے انعقاد کا مطالبہ زور پکڑ گیا، 70فیصد سیاح گیٹی داس بابوسر سے واپسی کا سفر باندھتے ہیں

چلاس (آئی این پی)ہر سال کی طرح رواں سال بھی گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں ونٹرسپورٹس فیسٹول پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے،آئس ہاکی ونٹر سپورٹس فیسٹول سمیت کار ریس،پولو اور حکومتی سطح پر مختلف قسم کے فیسٹول کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں دیامر کو ہمیشہ نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ دیامر کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان دیامر کے ساتھ ہونے ناانصافیوں کا ازالہ کریں اور فی الفور حکومتی سطح پر پاکستان کی خوبصورت ترین جگہ اور گلگت بلتستان کا گیٹ وے چلاس بابوسر میں ونٹر فیسٹول کا انعقاد کیا جائے۔سید اسد اللہ ترمزی سمیت دیامر کے عوام نے یہ بھی مطالبہ ہے کہ گیٹی داس فیسٹول کو دوبارہ سے آغاز کیا جائے،70فیصد سیاح گیٹی داس بابوسر سے واپسی کا سفر باندھتے ہیں لہذا حکومت کو چائیے دیامر گیٹی داس میں ہر سال انٹرنیشنل لیول کا فیسٹول کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close