نجی گیس کمپنی کے کنویں پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، دوسرے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت لے گئے

ہنگو(آئی این پی)تحصیل ٹل کے علاقہ ادم بانڈہ میں مول گیس کمپنی کے کنویں پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق دہشت گرد ایک سیکیورٹی گارڈ صوبیدار عصمت اللہ سمیت اسلحہ بمعہ چار عدد رپیٹر 36عدد کارتوس 12بور سات لے گئے ہیں،شرپسندوں کی فائرنگ کے عمارت کو بھی نقصان پہنچا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیاہے۔

اس حوالے سے تھانہ ٹل میں درج مراسلے اور ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان ڈی ایس پی ٹل سعادت خان ایس ایچ او فضل محمد خان کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دو بجے نامعلوم دہشت گردوں نے تحصیل ٹل کے علاقہ آدم بانڈہ میں مول گیس کمپنی کے گیس کنویں پر آتشی ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکیدار قابل بادشاہ لگ کر جاں بحق ہو گیا اور نامعلوم شرپسندوں نے ایک سیکیورٹی گارڈ صوبیدار عصمت اللہ ولد محمد شریف سکنہ گرگری کو اپنے ساتھ لے گئے اور جائی وقوعہ سے مول گیس کمپنی کے چار عدد رپیٹر 36عدد بار بور کارتوس ساتھ لے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کنٹینر اور سولر سسٹم کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں

انہوں نے کہاکہ واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیاگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close