شمالی وزیرستان کے متاثرین کاپرویز خٹک کے دورہ بنوں کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا

بنوں (آئی این پی) افغانستان سے واپس آنے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین کا مشران سمیت وفاقی وزیر دفاع کے دورہ بنوں کے موقع پر احتجاجی دھرنا وزیر دفاع پرویز خٹک وزیرستان ورکرز کنونشن کے لئے فضل قادر شہید پارک بنوں پہنچے تو متاثرین نے ڈھول کی تھاپ پر ہال کے باہر روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا۔وزیر دفاع متاثرین سے ملے بغیر واپس چلے گئے افغانستان سے متاثرین کی واپسی میں تیزی لانے اور ائے ہوئے متاثرین کے لئے انتظامات کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پی ٹی آئی وزیرستان کے ورکرز کنونشن کے لئے آڈیٹوریم ہال بنوں پہنچے جہاں ایک طرف کارکنوں نے اس کا پر جوش استقبال کیا

جبکہ دوسری طرف شمالی وزیرستان کے حال ہی میں افغانستان سے انے والے متاثرین نے لائبریری ہال کے سامنے روڈ پر ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی ملک نیک عمل خان، ملک گل عالم خان مدا خیل، اور ملک رحمت اللہ خان مدا خیل نے کہا کہ پہلے تو افغانستان میں پھنسے ہوئے متاثرین وزیرستان کا ملک انے میں اجازت کا کافی عرصہ ہوگیا اب جب ان کی امد شروع ہو گئی ہے تو ان کو یہاں کوئی بھی چیز میسر نہیں اس شدید سردی میں نہ سرچھپانے کے ئے ٹینٹ ہیں نہ کھانے پینے کی کوئی چیز میسر ہے اور نہ ان کو کوئی خرچہ دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے متاثرین کو ان گنت مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو متاثرین ابھی تک افغانستان میں پھنسے ہوئے ان کی واپسی میں تیزی لائی جائے اور متاثرین پہنچ چکے ہیں ان کے لئے تما م انتظامات کئے جائیں ان کے لئے خیموں اور کھانے پینے کے سامان کا فوری بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا قطعی غیر سیاسی ہے اور ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ۔

close