بنوں (آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی کو نہیں مانتا، اختلاف پیدا کرنیوالے دوسرے پارٹی میں چلے جائیں، کارکنوں کے ساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرونگا،تنظیم سازی ورکرز کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی پارٹی میں نظر انداز کارکنوں کو آگے لانے کا وقت اب آ گیا ہے میں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا ہے،تنظیم سازی میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کروں گا یہ میں نے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے فضل قادر شہید پارک بنوں میں پی ٹی آئی شمالی وزیرستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیبر پختونخوا میں پارٹی کو دو بارہ فعال بناؤں گا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پاکستان تحریک انصاف کے کیلئے اہم ہے، آنے والے بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے اس انتخابات کو جتنے کیلئے جان لگائینگے اس میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنی ہو گی جہاں بھی جو سیٹ نہ جیت پائیں وہاں کے ذمہ داروں کو جلد ہی فارغ کیا جائے گا،کپتان عمران خان کا پیغام لیکروزیرستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری، ممبر قومی اسمبلی فخر الزمان،صوبائی وزراء ملک شاہ محمد خان، اقبال وزیر، ایم پی اے پختونیار خان، نو منتخب مئیر میریان پیر کمال شاہ، پی ٹی آ ئی شمالی وزیرستان کے صدر ملک اورنگزیب خان،پی ٹی آئی میرعلی ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری ملک اسد وزیر،سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی لیبر ونگ کے رہنما قدیر داوڑ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے وفاقی وزیر دفاع پر ویز خٹک نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا، مرکز اور دیگر صوبے سے اپنے حقوق لیکر رہیں گے، سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کیا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے پی ٹی آ ئی نے ملک میں بند تمام کارخانے چالو کردیئے ہیں پہلے ملکی ذخائر میں 15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہے،
لوگ کہتے ہے کہ مہنگائی ہے وہ دیگر ملکوں کے دوستوں سے پوچھے کہ وہاں کیا صورتحال ہے دال گھی چینی وغیرہ سب باہر سے آرہے ہیں تو وہ ہمیں مفت تو نہیں دے رہے، امریکی صدر سے مہنگائی کا سوال کرنے پر صحافی کو گالیاں ملتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں پیچھے میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، ورکرز عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے اُن کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں اُنہیں سمجھائے کہ حالات یہ نہیں، اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی نے عوام کو صحت انصاف کارڈ،احساس کفالت پروگرام اور کسان کارڈ دیئے ہیں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے مہنگے علاج مفت کئے جا رہے ہیں اسی طرح کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے اور با اختیار بناناہے، اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ عمران خان کی خواہش کے مطابق وزیرستان کے کارکنوں سے ملنے آ ئے ہیں ہماری خواہش تھی کہ ہم شمالی وزیرستان جائیں اور وہاں پر میر علی، میرانشاہ میں داوڑ اور وزیر اقوام سے ملیں ملاقاتیں کریں لیکن وہاں پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو نے کے باعث الیکشن کمیشن نے پابندیاں لگائی ہیں ہم قانونی لوگ ہیں اور قانون کا احترام کر تے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں