برف باری کے بعد ایبٹ آباد نتھیاگلی روڈ کی ٹریفک کے حوالے سے اہم اعلان

پشاور(آ ئی این پی)ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ بر ف با ری کے بعد ایبٹ آباد نتھیاگلی روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔جب کہ بگنوتر سے باڑا گلی روڑ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔چرئیاں سے دو بار سلائیڈز کو ہٹا چکے ہیں۔باڑا گلی سے کالا باغ روڈ کو دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔کالا باغ سے نیریاں روڈ کو بھی کھول دیا گیا۔

پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کالا باغ سے موچی ڈھارا تک سڑک ٹریفک کیلئے بحال جبکہموچی ڈھارا سے شنگریلہ چوک تک سڑک کو بحال کر دیا گیا۔ نتھیاگلی بازار میں بھی سنگل ٹریک بحال کر دی گئی۔دروازہ کس میں بھاری سلائیڈنگ کے باعث سڑک تاحال بند ہے۔چھانگلہ گلی باڑیاں روڈ بھی دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال ہوگئی۔چھانگلہ گلی سے توحید آباد سنگل روڑ بھی کلئیر کر دی گئی۔توحید آبادسے کنڈلہ روڈ بھاری سلائیڈذ کے باعث بند ہے۔ایوبیہ سے خانسپور سڑک بحالی کیلئے کام تاحال جاری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گلیات ڈویلپمنٹ کا عملہ عوام کو ہر قسم سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کو شاں ہے۔۔۔۔۔

close