اس سال 6 ہزار ارب ، آئندہ سال 8 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و امیدوار برائے میئر لاہور رانا محمد تنویر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لائیو سوالوں کا جواب دے کر مثال قائم کردی ہے، عمران خان نے واضع کردیا کہ قومی لیٹروں سے کسی قسم کی کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ تمام تر چیلنجز کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت چھ ہزار ارب ٹیکس اکٹھاکرنے میں کامیاب ہوئی ہے جو کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،

آئندہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آٹھ ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ پورا کرکے دکھائے گی، ملکی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری کا اہم رول ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت تاجر وں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے، تاجر برادری سمیت تمام طبقات ٹیکس دے کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں، حکومت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمران ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close