باجوڑ، 9 خاندانوں کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار، مطالبات پیش کر دیئے، انتظامیہ متحرک ہو گئی

باجوڑ(آ ئی این پی) ضلع باجوڑ کے تحصیل خار ویلج کونسل فجہ نمبر 9 سمیت ملحقہ علاقوں میں پولیو کے قطروں سے انکاری 9 خاندان کے ساتھ وی سی فجہ کے چیئرمین نور محمد خان اور پولیو کے سوشل موبلائزر صلاح الدین کے قیادت میں ملاقات۔ تمام خاندانوں کو پولیو مہم میں حصہ لینے پر آمادہ کیا۔انہوں نے ان کے سامنے اپنے مطالبات پیش کی۔جس پر وی سی فجہ کے چیئرمین نور محمد نے ان کے مطالبات کو اعلی حکام تک پہنچانے اور اس کو جلد حل کرنے کے یقین دہانی کرائیں۔

تمام خاندانوں نے وی سی چیرمین نور محمد کا شکریہ ادا کیا اور پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close