بی آر ٹی بس سروس میں خواتین سے پرس دیگر اشیاء چوری کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ غربی پولیس نے بی آر ٹی بس سروس میں خواتین سے پرس اور دیگر اشیاء چوری کرنے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا، خاتون ملزمہ کا تعلق گلبہار کے علاقہ جہانگیر آباد سے ہے جو خاتون مسافر سے پرس چوری کر کے فرارہو رہی تھیں کہ غربی پولیس نے وومن پولیس اہلکار کے فوری کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا، ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غربی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بی آر ٹی اسٹیشن صدر میں ایک خاتون مسافر سے پرس چوری کر لیا گیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ غربی حشمت خان نے وومن پولیس اہلکار کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ مسماۃ (س) زوجہ مختیار کو حراست میں لے کر خاتون اہلکار کے ذریعے تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے مسروقہ پرس اور نقد رقم برآمد کرلی ہے، خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کے لئے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بی آر ٹی بس سروس میں متعدد دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close