سو ئی گیس کمپنی کا کارنامہ، محنت کش کو 4ماہ کا 4لاکھ41ہزار بل بھجوا دیا، عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹ دیا

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد سو ئی گیس کمپنی کا انوکھا کار نامہ،محنت کش کو 4ماہ کا 4لاکھ41ہزار کا بل بھجوا دیا،عدم ادائیگی پر کنکشن کا ٹ دیا۔تفصیل کے مطا بق محنت کش کو 2وقت کا کھانا پکا نا بہت مہنگا پڑ گیا

سو ئی نادرن گیس کمپنی نے ڈھڈی والا کے رہائشی محنت کش بلال کو4ماہ کا گھر کا بل 4لاکھ41ہزار روپے بھجوا دیا محنت کش گھر سو ئی گیس بل دیکھ کر پریشان ہو گیا محنت کش کے مطا بق وہ 18ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے اتنا بل کیسے ادا کر ے گا اعلی حکام نوٹس لیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close