مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی)ترجمان محکمہ اطلاعات راولپنڈی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اس ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ جمعہ کی شب سے ملک میں بارشوں نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں شدید بارش جبکہ مری میں شدید برف باری متوقع ہے جو سوموار تک جاری رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ برفباری سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ایک جامع منصوبہ بھی تشکیل دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close