سردی کی شدت میں اضافہ، شہریوں سے گیس روٹھ گئی، گیس نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز

فیصل آباد (آئی این پی)سردی کی شدت میں اضا فہ شہریوں سے گیس روٹھ گئی، گیس نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیما نہ لبریز،خواتین کا سو ئی گیس دفتر کے سا منے کچن کے برتن اٹھا ئے احتجاج مہنگا ئی اس دور مین روزا نہ ہوٹل سے کھا نا خرید کر نہیں کھا سکتے۔تفصیلات کے مطا بق سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو تے ہی گیس بھی فیصل آباد کے شہریوں سے روٹھ گئی مختلف علاقون کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو سینکڑوں افراد نیسو ئی گیس کمپنی کے دفتر کے سا منے احتجاج کیا

خواتین نے کچن کے بر تن اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروا یا احتجاجی خواتین نے کہا کہ گیس آتی نہیں کے بلز ادا کر تے ہیں روزا نہ ہو ٹل سے کھا نا لیکر نہیں کھا سکتے ،حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مشتعل افراد جھو لیاں اٹھا اٹھا کر عمران خان کو بدعائیں دیتے رہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close