سرکاری ملازمین کا اپنے مسائل کےحل کے لئے 26جنوری کے احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان

لوئر دیر(آئی این پی)لوئردیر کے تمام سر کا ری ملازمین نے اپنے مسائل کے لئے 26جنوری کو پشاور میں سرکاری ملازمین کی احتجاجی جلسہ میں بھرپو ر شرکت کا اعلان کردیا اس حوالے سے تیمرگرہ ایجوکیشن کمپلیکس میں لوئر دیرکے کلرکس ایسو ایشن، آل سی ٹی ٹیچر ایسوسی ایشن، سنئیر سٹاف ایسو ی ایشن، تنظیم اساتذہ، ملگری استازان، آل سیکرٹریز یونین، آئی ٹی، وحدت اسا تذہ سمیت تمام یونینزاور ایسوی ایشنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور جلسہ میں شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیااور جلسہ میں شرکت کے لئے منصوبہ بندی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی

اجلاس سے ایپکا لوئر دیر کے صدر محمد سلیم نے کہا کہ لوئر دیر کے تمام سر کا ری ملازمین چارکول، فائر ووڈا ور چار ٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات منوانے کے لئے 26جنوری کو پشاور میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاجی جلسہ میں بھر پور شرکت کرینگے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close