گٹکا،ماوا تیار کرنے کیلئے چھالیہ اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گٹکا،ماوا تیار کرنے کیلئے چھالیہ اسمگل کرنے والا ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام محمد بلال ہے۔ ملزم کے قبضہ سے (46) کٹے وزنی (460) کلو گرام مضر صحت چھالیہ اور (3.5) کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا۔

ملزم کو دوران اسنیپ چیکنگ/پیٹرولنگ کے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ چھالیہ کو گٹکا/ماوا تیار کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری, نیز سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close