گوادر، دھرنے کے شرکاء کے ساتھ معاہدے پر فی الفور عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا گیا

کو ئٹہ (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت کادھرنا مظاہرین سے کیے گیے وعدوں سے روگردانی،اعلامیے ومطالبات پر عمل نہ کرنے کی روش نقصان دہ ہیں۔گوادر دھرنے کو ختم ہوئے ایک ماہ گزرگیا حکمرانوں نے ایک ماہ میں مطالبات پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھاکہ ہم مطالبات پرایک ماہ کے اندر عمل درآمدکریں گے مگر اب تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہیں۔علاقے کے عوام دھرنا شرکاء اور حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بھی شکایت کررہے ہیں کہ حکمران مطالبات پر عمل درآمد میں اب تک سنجیدہ نہیں حکومتی غیر سنجیدگی غفلت کی وجہ سے حق دوتحریک نے پھر دھرنوں کا اعلان کردیا۔

حکمران فوری طور پر گوادر دھرنے شرکاء کے ساتھ کیے گیے معاہدے پر عمل کریں بصورت دیگر تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ گوادر مکران ڈویژن کے تمام علاقوں میں مطالبات پر عمل درآمد حقیقی معنوں میں نہیں ہورہابلکہ حکومت مطالبات ماننے کے بجائے سستی غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں حکومت وعدہ خلافی نہ کریں فوری طور پر عمل درآمد کرویں تاکہ عوام اطمینان سے زندگی گزاریں گوادر حق دو تحریک کے مطالبات کسی پارٹی فرد یا گروہ کے نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوامی اجتماعی مطالبات تھے۔پہلے بھی حکومت نے مطالبات ماننے،سننے وسنجیدہ مذاکرات کرنے میں سستی وغفلت کو مظاہرہ کیاجس کی وجہ سے گوادر دھرنا ایک ماہ سے زائد دیر تک جاری رہا ایک ماہ بعد حکومت کو ہوش آیا اور مذاکرات کیلئے وزیر اعلیٰ ٹیم کیساتھ آیا۔بدقسمتی سے حکومت عوامی مسائل کو سننے وحل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔اب بھی اگر حکمرانوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی توذمہداری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔جام کمال کے بعد قدوس بزنجونے بھی کوئی کمال نہیں دکھایا۔

بدقسمتی سے حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم نے ایک ماہ قبل گوادرمیں حق دو تحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین،ہزاروں دھرنے شرکاء،میڈیا کے سامنے اور بطور ثبوت لکھ کر دے دیاکہ ایک ماہ کے اندر مطابلات پرعمل درآمد کریں گے لیکن اب تک گراؤنڈ پر عملی طور پر خاص پیش رفت نہ ہونا حکمرانوں کی وعدہ خلافی،غیر سنجیدگی کو ظاہر کر رہی ہے جماعت اسلامی گوادر مکران ڈویژن کے مسائل کے حل کیلئے حق دوتحریک اور گوادر مکران ڈویژن کے عوام کیساتھ ہیں انشاء اللہ حکمرانوں کو تمام مطالبات منوانے اور سائل حل کرنے ہر مجبورکریں گے عوام حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوام کیساتھ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close