پیپلزپارٹی کا بلوچستان کے تمام اضلاع میں 24 جنوری کو کسان مارچ منعقد کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کے زیر صدارت کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ میں کسان مارچ اور 27 فروری لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 24 جنوری کو کسان مارچ اور 27 فروری لانگ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 24 جنوری کو تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر کسان مارچ منعقد کیا جائے گا،اجلاس میں 27 فروری لانگ مارچ کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور لانگ مارچ کے لئے تیاریاں مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی ضلع کوئٹہ اور کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام کسان مارچ 24 جنوری دن 11 بجے کو کچلاک میں منعقد کیا جائے گا،اجلاس میں صوبائی عہدیداروں،سینئر رہنماوں،ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی، کوئٹہ ڈویژن،ژوب ڈویژن،ضلع مستونگ،ضلع سبی،ضلع لورالائی،ضلع ژوب،ضلع قلعہ سیف اللہ،ضلع پشین،ضلع کچھی بولان کے صدور سمیت پارٹی رہنماوں و عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ ونگ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن،لیبر بیورو،ڈاکٹر فورم،اقلیتی ونگ،سپورٹس ونگ ودیگر زیلی ونگز کے صدور و عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close