لاہور(آئی این پی) انسدادِ ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقوں کے درمیان پنجاب پولیس کے افسران بھاگ نکلے،کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کا اچانک چھاپہ ،ٹریننگ سینٹرچھوڑکرجانیوالیافسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی تربیتی مشقیں جاری ہیں، جس میں پنجاب پولیس کے افسران نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کئی افسران مشقیں ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ راز کمانڈنٹ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے اچانک چھاپے کے دوران افشا ہوا، جب کمانڈنٹ ٹریننگ سینٹر کو افسران کی غیرموجودگی کاعلم ہوا، ٹریننگ سینٹر چھوڑ کر جانے والے افسران پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔پولیس افسران کے غیرذمہ دارانہ روییپر اے آئی جی ٹریننگ علی ناصر نے آئی جی پنجاب کے دفتر مراسلہ بھجوادیا ہے، مراسلہ میں بتایا گیا کہ تربیتی مشقوں لینا بھی گوارا نہ کیا، تربیتی مشقوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں میں 2ایس ایس پیزاور8ایس پیز شامل ہیں، بھگوڑے افسران میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا نام سرفہرست ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں