پشاور(آ ئی این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلا ع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران پک اپ ڈاٹسن کے زریعے اسلحہ کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق درم آدم خیل سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پک اپ ڈاٹسن کے زریعے اسلحہ کو غیر قانونی طور پر پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا، جبکہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21عدد کلا شنکوف، ایک عدد رائفل اور 16عدد پستول،غیر قانونی سپیئر پارٹس اور 13ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ارمڑ پولیس کو باخبر زرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کسی بھی اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گئی،جس پر ایس ایچ اوتھانہ ارمڑ یوسف خان بمعہ دیگر نفری پولیس ہمراہ ناکہ بندی اوچ نہر پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک پک اپ ڈاٹسن 4765کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلا شی لینے پر 21 عدد کلا شنکوف، ایک عدد رائفل اور 16عدد پستول،غیر قانونی سپیئر پارٹس اور 13ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمدکرکے ملزم امتیاز ولد جہانزیب کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق درم آدم خیل سے ہے،
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پک اپ ڈاٹسن کے زریعے اسلحہ کو غیر قانونی طور پر پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں