قرض سے تنگ نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی

سکھر(آئی این پی)قرض سے تنگ نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی،نیوی کے غوطہ خوروں نے بچالیا،قرض بڑھ گیا تھا کوئی مدد کرنے کو تیار نہ تھا اس لیے اقدام اٹھایا،نوجوان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل روہڑی میں لینسڈاؤں پل سے مگسی برادری کے ایک نوجوان رجب علی نے قرضداروں کے تقاضے تنگ آکر دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود نیوی کے افسران فضل محمود،محمد شریف،زاہد علی،محمد طیب اور عمران علی نے اسے ڈوبنیسے بچالیا

نوجوان رجب مگسی نے نیوی اہلکاروں اور وہاں پرموجود لوگوں کو بتایاکہ اس پر قرض بہت بڑھ گیا تھا اور قرضدار اسے روز بہت تنگ کررہے تھے کوئی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا اس لیے نے بحالت مجبوری یہ انتہائی اقدام اٹھایا نیوی اہلکاروں نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close