گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس،ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس،ایسوسی ایٹ ڈگری آف کامرس پارٹ ون اور پارٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق شعبہ امتحانات کے کنٹرولر امتحانات واجد حسین کی آفس سے اعلان کردہ نتائج میں ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس اور آرٹس،کامرس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں ریگولر طلبا کی مجموعی تعداد1646تھی جن میں سے 1051 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ595امیدوار امتحان پاس کرنے میں نا کامیاب ہوئے جبکہ پارٹ ون میں ریگولر طلبا کی سالانہ امتحانات کی مجموعی شرح63.85فیصد رہا۔
جبکہ پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی تعداد 798تھی جن میں سے 329کامیاب اور 469ناکام رہے۔یوں پرائیویٹ اور ایکس امیدواروں کی مجموعی نتیجہ41.23فیصد رہا جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگر ی آف سائنس،آرٹس اور کامرس پارٹ ٹو میں ٹوٹل1058طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔جن میں سے 676طلباا متحانات میں کامیاب رہے جبکہ 382ناکام رہے اورمجموعی نتیجہ63.89فیصد رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگر ی آف سائنس پارٹ ون میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکرڈو کی طالبہ ریحانہ کلثوم دخترغلام رسول نے400میں سے 323نمبر لے کر پہلی پوزیشن،اسی کالج کی طالبہ فاطمہ بتول دختر غلام رسول نے 315نمبر لے کر دوسری جبکہ بشراء دخترشیراز خان ہائی فلائر سکول اینڈ ڈگری کالج جوٹیال گلگت نے304نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کیا۔اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس پارٹ ون میں بنت الہداء دختر بشیر احمدگورنمنٹ ڈگری کالج سکردو کی طالبہ نے 301 نمبرلے کر پہلی،سیماخان دختر سردار خان ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ نے 298دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ نورین دختر حید رعلی نے 296نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،ایسوسی ڈگری آف کامر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں ہنزہ لیڈر کالج علی آبادہنزہ کی طالبہ کویتا دختر اختر کریم نے 760نمبر میں سے 612لے کر پہلی، اسی کالج کی طالبہ صباحت رحیم دختررحیم داد نے 592نمبرلے کر دوسری اور وژن ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ آنیسہ احمد دختر احمد علی خان ے 586نمبر لے کر کامرس گروپ پاوٹ ون میں تیسری پوزیشن حاصل کیا۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس پارٹ ٹو میں کائنات شبیر دختر شبیر علی گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ نے 800میں سے 647نمبر لے کر پہلی،محمد نسیم ولد احسان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو نے 612نمبر لے کر دوسری جبکہ دلنشین دختر سعادت گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گاھکوچ غذر نے 606نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس میں زہراء بتول دختر علی حیدر گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو نے 630نمبر لے کرپہلی،حاجرہ بتول دختر علی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو نے 601نمبر لے کر دوسری او ر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج محمد آباد دنیور گلگت کے طالب علم وجاہت خان ولد شکور خان نے 596نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیاہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری آف کامر س پارٹ ٹو میں فاطمہ بانو دختر شیر احمد ہنزہ لیڈر ز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ نے 1500نمبر میں سے 1133نمبر لے کرپہلی،اسی کالج کی طالبہ فریال عزیز دختر عزیز علی نے 1095نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی ہی طالبہ خالدہ دختر شکور اللہ بیگ نے 1012نمبر کے ساتھ کامر س گروپ پارٹ ٹو میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس اور آرٹس پارٹ ٹو میں مجموعی طورپر 1058طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جن میں 676طلبا کامیاب جبکہ 382طلبا امتحانات پاس کرنے میں ناکا م رہے۔پارٹ ٹو کا مجموعی تناسب 63.89رہا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے کہاکہ بروقت نتائج کے اعلان کرنے پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کنٹرولر امتحانات سمیت ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو پوزیشن لینے پر مبارک باد پیش کی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں