اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیئے۔ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن ”میں نہ مانو ں“کی رٹ چھوڑ کر عملیت پسندی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close