پشاور(آ ئی این پی)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ہر کلاس روم میں ٹیچر کی موجودگی پالیسی کے تحت نئی تخلیق شدہ آسامیاں فوراً منظوری کیلئے محکمہ خزانہ کو بھیج دی جائیں جبکہ ریٹائر منٹ، پروموشن اور چھٹی وغیرہ کی وجہ سے خالی آسامیوں پر بذریعہ پیرنٹس ٹیچرزکونسل عارضی بنیادوں پر تعیناتی کیلئے بھی جلد ازجلد سفارشات تیار کریں تاکہ کابینہ سے باقاعدہ منظوری لی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت کسی بھی گریڈ میں کوئی بھی پوزیشن کسی بھی وجہ سے خالی ہوجائے تو اگلے دن بزریعہ PTCعارضی بھرتی کے تحت استاد پڑھائی شروع کریں۔ پیر کو وزیر تعلیم نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ اب تک جو بھی نئی بھرتی ہوئی ہے ان تمام ملازمین کی ڈیٹا EMIS پر اپ لوڈ کردی جائے جس میں مکمل معلومات ہوں۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ تعلیم کے اے ڈی پی منصوبوں کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم یحیٰی اخونزادہ، سپیشل سیکرٹری شہباز طاہر ندیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اخلاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ریفامز اشفاق احمد اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے بھی موجو تھے۔وزیر تعلیم نے جلدازجلد نئے ضم شدہ اضلاع کے سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی بارے ہدایت کی اور کہاکہ ٹیبلیٹ ان اے سکول پروگرام کیلیے ٹیبلیٹس کے سٹینڈرز کوحتمی شکل دیں اور ٹینڈر شائع کریں اس طرح جوجو منصوبے منظور ہوچکے ہیں جسمیں تعمیراتی کام یاسپلائی کا عمل دخل ہو ان کا اشتہار دیں۔
شہرام خان ترکئی نے حکام کو سیکنڈ شفٹ سکولز کی فعالیت پر جلدازجلد رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رحمت اللعامین سکالر شپ پروگرام کے اجرا ء کیلئے میرٹ اور ضرورت مند طلبا ء کے لیے لسٹیں بروقت تیار کریں میرٹ کے لئے طلباء کی نشاندہی تعلیمی بورڈز جبکہ ضرورت مند طلباؤطالبات کی نشاندہی کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں موجود کمیٹی معلومات فراہم کرنے کی مجاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظور شدہ سکیموں آئی ٹی لیبز، ارلی چائلڈہڈ،ایجوکیشن کلاس رومز، ڈیجیٹل لٹریسی پروگرامز اور ارلی ایج پروگراموں میں فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ان پر کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ طلباؤطالبات ان سے بروقت مستفید ہوسکیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں