نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ء سردارزادہ میر زاہد خان لہڑی جاں بحق، ملزمان فرار

سبی(آئی این پی) حاجی شہر کے علاقہ غازی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سردارزادہ میر زاہد خان لہڑی جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ سب تحصیل حاجی شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے قبائلی وسیاسی رہنمالہڑی قبیلہ کے سرکردہ رہنما سردارزادہ میر زاہد خان لہڑ ی اپنے آبائی شہر غازی میں فائرنگ جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کے بعدعلاقہ کو مقامی لیویز نے گھیرے میں لے کر ملزماں کی تلاش شروع کردی جبکہ شہید ہونے والے سردارزادہ میر زاہد خان لہڑی کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close