نئے پاکستان میں حکومت مافیاز کو سونپ دینے کا الزام عائد کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ بلال خان مندوخیل نے کہا کہ پیٹرول، گیس، گھی، چینی، آٹا اور ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے،ملک کے اندر مہنگائی آ سمان کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے کمر توڑمہنگائی نے غریب آ دمی کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،

کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھا کہ جب مہگائی ہو تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم اب کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں جبکہ حکومتی مشیروں کی فوج میڈیا پر آ کر سب اچھا کے علاوہ اور کوئی جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام یوچکی ہے، تین سال سے جھوٹ بول بول کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی وطن عزیز کی سا لمیت اور تحفظ کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے پیپلز پارٹی ہی دوبارہ اقتدار میں آئیں گی اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے،

پاکستان پر مسلط مافیا حکمران ہیں، ترقی پذیر ملک کو زوال پذیری کی طرف دھکیل دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close