مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں پارٹی لیڈر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، رکنیت معطل

سبی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر نے ملک ظاہر خان کاکڑ کو پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے رکن سابق سینئر نائب صدر بلوچستان ملک ظاہر کاکڑ کی بنیادی رکنیت معطل کر تے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا

سابق سینئر نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ نے خود کو قائم مقام صدر بلوچستان ظاہر کیا جو پارٹی کی آئین کی خوف ورزی ہے اپنے آپ کو پارٹی آئین سے بلا تر سمجھا شوکاز نوٹس کا جواب دینے تک ان کی رکنیت معطل رہی گی تین دنوں کے اندر اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیا جائے بصورت دیگر پارٹی آئین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close