پارک کے پلاٹ پر بنی مسجد شہید کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم،احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا، آج ریلی بھی نکالی جائے گی

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز طارق روڈ کے پارک کی بحالی اور مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے باہر انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا ہے۔

آج بعد نماز جمعہ احتجاج کی کال کے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق بینرز پر درج کیا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد مدینہ مسجد سے بہادر آباد چورنگی تک احتجاجی ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close