پسنی میں غیر قانونی ٹرالروں کیخلاف آپریشن، پاکستان کوسٹ گارڈ نے40افراد گرفتار کر لیے

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈ پسنی نے غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف آپریشن کیا۔ گزشتہ روز ون بٹالین پاکستان کوسٹ گارڈ پسنی نے محکمہ ماہی گیری کی درخواست پر پسنی اور گردونواح کے علاقے میں آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران گجانیٹ کے ساتھ 3عدد ٹرالروں اور عملے کے 40افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close